NPG Media

پیپلز پارٹی کی معاشی پالیسیاں ہی ملک کو آگے لے جا سکتی ہیں، بلاول بھٹو زرداری

فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی معاشی پالیسیاں ہی ملک کو آگے لے جا سکتی ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آئے گی تو عوام کو روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دائیں بازو کے جماعتوں کی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں اور پیپلز پارٹی کی معاشی پالیسیاں ہی ملک کو آگے لے جاسکتی ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دائیں بازو کی جماعتوں کی معاشی پالیسیاں امیروں کو فائدہ پہنچاتی ہیں جبکہ روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار کے وعدے کو پیپلز پارٹی نے نبھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عام آدمی کے لیے مشکلات پیدا کی ہیں تاہم پیپلز پارٹی عوام کے بنیادی مسائل کو ہمیشہ کی طرح حل کرتی رہے گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin