NPG Media

آئی ایم ایف کے حوالے بیان دینے پر فواد چوہدری نے شہباز شریف اور بلاول کو آئینہ دکھا دیا

فائل فوٹو

اسلام آباد(این پی جی میڈیا) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو مشورہ دیا ہے کہ بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں تاکہ شرمندگی سے بچ سکیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج تک پاکستان نے آئی ایم ایف سے 13.79 ارب ڈالر قرض لیا، ان میں سے پیپلزپارٹی نے 47 فیصد اور نون لیگ نے 35 فیصد قرضے اٹھائے، باقی تمام حکومتوں نے مل کر 18 فیصد قرضہ لیا۔ فواد چودھری نے شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو مشورہ دیا ہے کہ بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں گے تاکہ شرمندگی سے بچ سکیں۔

دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملکی معیشت کی بہتری پر بھی پروپیگنڈا سمجھ سے باہر ہے، ملکی معیشت کی تباہی کی سب سے بڑی ذمہ دار ن لیگ کا معیشت کی بہتری کو منفی رنگ دینا بے شرمی کی انتہا ہے، معاشی حالات میں بہتری پر پرچی شہزادے کی میں نہ مانوں کی گردان خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin