NPG Media

پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر (ن) لیگ کو اعتراض نہیں ہوگا: رانا ثنا اللہ

فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا اثنااللہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر ہمیں اعتراض نہیں ہوگا۔

ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہوں کی اکثریت کہتی ہے شوکاز واپس لو تو واپس لےلیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کوپی ڈی ایم میں واپس لانےکا فیصلہ شہباز شریف نے نہیں کرنا۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اگر پی ڈی ایم پیپلزپارٹی کو واپس لانےکافیصلہ کرےگی تو (ن) لیگ کو اعتراض نہیں ہوگا۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ مریم نوازکا ایک لفظ بھی پارٹی سےباہر نہیں ہے جب کہ شہباز شریف نے نواز شریف کے بیانیے پر سب سے زیادہ پہرہ دیاہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin