NPG Media

چوہدری نثار کا ن لیگ سے تعلق نہیں، قبول کرنے کا سوال ہی نہیں بنتا، مریم نواز

اسلام آباد(این  پی جی میڈیا)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کا ن لیگ سے تعلق نہیں، قبول کرنے کا سوال ہی نہیں بنتا۔

ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان سے متعلق سوال پر مریم نواز نے کہا کہ چودھری نثار آزاد امیدوار ہیں، ان کا مسلم لیگ (ن )سے کوئی تعلق نہیں، ن لیگ انہیں کیوں قبول کریگی؟ اس کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس چیئرمین نیب کو ہٹائیں گے تو وہ اس جیسا ایک اور لے آئیں گےْاصل مسئلہ چیئرمین نیب نہیں، اصل مسئلہ وہ لوگ ہیں جو نیب سے اس طرح کے کام لیتے ہیں۔ استعمال کرنے والے زیادہ بڑے گناہ گار ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal