NPG Media

پی آئی اے میں موٹے عملے کی شامت آگئی، اہم لسٹ تیار

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے اپنے محکمہ ایچ آر کو ہدایت کی ہے کہ وہ زیادہ وزن والے فضائی عملے کی فہرست مرتب کرے۔

واضح رہے کہ 2019 میں قومی کیریئر نے کارکردگی کو بہتر بنانے اور مطلوبہ معیار کو پورا کرنے کے لئے زیادہ وزن والے عملے کو آف لوڈ کرنے کی تجویز پر زور دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ، قومی کیریئر کے چیف ایچ آر آفیسر ، ایئر کموڈور عامر الطاف نے ، جنرل منیجر فلائٹ سروسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد مطلوبہ اعداد و شمار فراہم کریں۔ ایچ آر چیف نے بتایا کہ مطلوبہ معیار سے زیادہ وزن والے کیبن عملے کے ممبروں کو فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے، ڈیوٹی پر موجود پی آئی اے کے زیادہ وزن والے ملازمین کی صرف سرزش کی جاتی تھی، لیکن جنوری 2019 میں، ایئر لائن نے اپنے 1800 فلائٹ اٹینڈینٹ کو وارننگ دی تھی کہ وہ یا تو اپنے وزن کو معیار کے مطابق کم کریں ورنہ اُن کو نکال دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 2019 کی وارننگ کے باوجود پی آئی اے کے موٹے عملے نے اپنے وزن کو کم کرنے کے لیے کوئی خاص قدم نہیں اٹھایا اس لیے ادارے نے ایسے لوگوں کو سزا دینے کیلئے نئی فہرست مانگی ہے۔

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal