NPG Media

ریاست مدینہ کے اصول ہماری ترقی کا ضامن بن سکتے ہیں، عمران خان

اسلام آباد(این پی جی میڈیا)وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اور ممبران نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ریاست مدینہ کے اصولوں میں انصاف اور عوامی فلاح شامل ہیں۔ ریاست مدینہ کے اصول ہماری ترقی کا ضامن بن سکتے ہیں۔ مغرب نے انہی اصولوں کو اپنا کر ترقی کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا پہلے کسی نے نہیں سوچا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلامی اصولوں پر عمل کرکے پاکستان ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نوجوانوں کی اصلاح میں مدد گار ہوسکتی ہے۔ اسلام نے کمزور طبقے کو طاقتور بنایا اور خواتین کو حقوق دئیے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin