NPG Media

این سی او سی نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا

فائل فوٹو

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔

یہ فیصلہ اسلام  آباد میں سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق 24 مئی سے  ایس او پیز کے ساتھ سیاحت کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے، ریسٹورنٹس اورہوٹلز میں آؤٹ ڈورڈائننگ رات 12 بجے تک کھولنےکا اعلان کیا گیا ہے۔ ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں ٹیک اوےکی سہولت 24 گھنٹے کے لیےکردی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق 5 فیصد سے کم کیسز والے اضلاع میں مرحلہ وار  اسکول کھولنےکی اجازت  ہوگی۔

اس کے علاوہ یکم جون سے  ڈیڑھ سو افرادکےساتھ اوپن ائیر میرج ہال میں تقریبات کی اجازت ہوگی تاہم مزارات ، سنیما، ان ڈور ڈائننگ ، ان ڈور جم اور پارکس بدستور بند رہیں گے جب کہ ہفتہ اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بند رہےگی۔

اعلامیے کے مطابق  یکم جون سےکھولےجانے والے سیکٹرز کا جائزہ27 مئی کولیاجائےگا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin