NPG Media

ہم غزہ اور فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں:وزیراعظم عمران خان

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور اس کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ کی ہے، جس میں انہوں نے وی اسٹینڈ ود غزہ (ہم غزہ کے ساتھ ہیں) اور وی اسٹینڈ ود فلسطین (ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں) کے ہیش ٹیک کو استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں پاکستان کا وزیر اعظم ہوں اور ہم فلسطین اور غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے معروف امریکی دانشور نوم چومسکی کا ایک مقولہ بھی شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے ایک فلسطینی کا موقف اس طرح بیان کیا ہے کہ ’ تم میرا پانی لے لو، میرے زیتون کے درختوں تباہ کر دو، میرا گھر جلا دو، مجھے نوکری سے نکال دو، میری زمین چوری کر لو، میرے والد کو قید میں ڈال دو اور میری والدہ کو قتل کر دو، میرے ملک پر بمباری کرو، ہمیں تباہ کر دو لیکن یہ سب کرنے کے بعد بھی مجھے ہی مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے کہ میں نے راکٹ سے حملہ کیا۔ فلسطین کو آزاد کرو۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin