NPG Media

عوام کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے، عمران خان

اہور:(این پی جی میڈیا) وزیر اعظم عمران خان سے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی ملاقات ۔سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی جبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب آ ب پاک اتھارٹی کے منصوبوں اور یونیورسٹیز میں اصلاحات سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے بر یفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے جمعرات کے روز رائے ونڈ سے واپسی پر گور نر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیرا علی پنجاب سردار عثمان بزدار ،صوبائی وزیر انرجی ڈاکٹر اختر ملک ،چیئر مین پنجاب آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل احمد اورپر نسپل سیکرٹر ی ٹو گور نر پنجاب ڈاکٹر راشد منصور سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعظم عمران خان کو لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 4ارب روپے کی لاگت سے پینے کے صاف پانی کے منصوبوں اور یونیورسٹیز میں اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی اور کورونا سے پیداہونے والے حالات ،ملکی سیاسی اور دیگر امور بارے بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کو ہر شعبے میں ریلیف اور غر یب آدمی کو چھت سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بیروئے کار لائے جائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ الحمد اللہ حکومت معاشی سمیت دیگر شعبوں میں کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے اور آج تمام عالمی معاشی ادارے پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام کا اعتراف کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے گور نر پنجاب کو صوبے میں پینے کے صاف کے منصوبوں میں مزید تیزی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتی علاقوں میں بھی پنجاب آب پاک اتھارٹی کا پینے کا صاف پانی فراہم کر نا قابل تحسین ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin