لاہور (این پی جی میڈیا) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف نے کراچی ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”جیت اگر شفاف ہے تو دوبارہ گنتی کروانے میں کسی جماعت کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ جیت کا مارجن چند سو ووٹ کا ہے اورمسترد شدہ ووٹ جیت کے فرق سے زیادہ ہیں، 5% سے کم فرق پر دوبارہ گنتی ہمارا قانونی و آئینی حق ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سے درخواست ہے کہ مسلم لیگ ن کو اس کا یہ حق دیں“۔
جیت اگر شفاف ہے تو دوبارہ گنتی کروانے میں کسی جماعت کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ جیت کا مارجن چند سو ووٹ کا ہے اورمسترد شدہ ووٹ جیت کے فرق سے زیادہ ہیں، 5% سے کم فرق پر دوبارہ گنتی ہمارا قانونی و آئینی حق ہے۔چیف الیکشن کمشنر سے درخواست ہے کہ مسلم لیگ ن کو اس کا یہ حق دیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 1, 2021
یاد رہے کہ کراچی ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل دوسرے نمبر پر رہے ۔