NPG Media

مریم نواز نے اپنا دورہ کراچی ملتوی کردیا

فوٹو:فائل

اسلام آباد (این پی جی میڈیا) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دورہ کراچی ملتوی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مریم نواز کا دورہ کراچی ملتوی ہونے کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگیوں کے تحفظ اور کورونا سے بچاؤ کی خاطر یہ دورہ ملتوی کیا گیا۔

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے کورونا کی صورتحال کی وجہ سے کراچی کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

خیال رہے کہ آج شام مریم نواز کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچنا تھا جہاں انہوں نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں ریلی سے خطاب کرنا تھا، علاوہ ازیں اتوار کے روز ان کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول کی گئی تھیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin