NPG Media

الیکشن کمیشن کا این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہی کرانے کا فیصلہ

کراچی (این پی جی میڈیا) این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہوں گے۔ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ آگے بڑھانے کی تمام سیاسی جماعتوں کی درخواستیں رد کردیں گئیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہوں گے، جس کا نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمدرآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 پر ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران سرکاری املاک پر پارٹی جھنڈے لگانے پر پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال اورانتخابی مہم چلانے پر پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرشاہدہ رحمانی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال کو جاری کیے گئے الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم کے لئے سرکاری املاک کے استعمال کی اجازت نہیں ہے ،دو روز میں جواب دیں، ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کریں۔
الیکشن کمیشن نے مصطفی کمال کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ قانونی کارروائی کے نتیجے میں نااہلی بھی ہوسکتی ہے،متعدد بار تنبیہہ کے باوجود پی ایس پی نے جھنڈے نہیں ہٹائے،ضلعی انتظامیہ کی مدد سے خلاف قانون لگے پارٹی بینرز اور جھنڈے اتاردیے گئے ہیں مگر پی ایس پی کی طرف سے خلاف ضابطہ دوبارہ سرکاری املاک پر پارٹی جھنڈے لگائے گئے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal