NPG Media

شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے معافی مانگنے سے انکار کر دیا

فائل فوٹو

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو جوتا مارنے کی دھمکی دینے پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وی صرف ایک ذات سے معافی مانگتے ہیں، اسپیکر سے کسی اور سے معافی نہیں مانگوں گا۔

خیال رہے کہ حکومت نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرار داد ایوان میں پیش کی اور اس حوالے سے خصوصی کمیٹی بنانے کی درخواست کی جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔

اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ‘جی شاہد صاحب آپ بات کریں‘۔ شاہد خاقان عباسی اسپیکر روسٹرم کے سامنے پہنچ گئے اور کہا کہ ’آپ کو شرم نہیں آتی‘۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شاہد خاقان سے کہا کہ ’آپ اپنی زبان صحیح رکھیں،آپ ہمیشہ ایسی بات کرتے ہیں اور طرز عمل اختیار کرتے ہیں‘۔

اس پر شاہد خاقان نے کہا کہ ’میں آپ کوجوتاماروں گا‘ تو اسپیکر نے کہا کہ ’میں بھی وہ کام کروں گا،آپ اپنی حد میں رہیں، آپ بات کریں پلیز بات کریں‘۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin