NPG Media

ٹی ایل پی کے ساتھ بات چیت چل پڑی ہے:شیخ رشید

فوٹو:فائل

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) نے یرغمال بنائے گئے11 پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ بات چیت چل پڑی ہے اور پنجاب حکومت نے مذاکرات کا پہلا دور کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلا دور کافی بہتری سے مکمل ہوا ہے۔ ٹی ایل پی مسجد رحمتہ اللعالمین جاچکے ہیں اور پولیس بھی پیچھے ہٹ گئی ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ دوسرے راؤنڈ میں باقی معاملات بھی طے پا جائیں گے۔ اللہ سے امید ہے دوسری میٹنگ میں بھی حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔ امید ہے ٹی ایل پی سے معاملات خوش اسلوبی سے طے جائیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin