NPG Media

صدر پاکستان نے سینیٹ کے ’’شو آف ہینڈ ‘‘ انتخابات کرانے کے ریفرنس پر دستخط کر دیے

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے ’’ شو آف ہینڈ ‘‘ کے تحت انتخابات کرانے سے متعلق ریفرنس پر دستخط کر دیئے ۔

دوسری جانب حکومت نے سینیٹ الیکشن ’’شو آف ہینڈز ‘‘ کے ذریعے کرانے سے متعلق سپریم کورٹ کی رائے بھی طلب کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے صدر مملکت عارف علوی نے یہ ریفرنس آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ بھجوانے کی وزیرِاعظم کی تجویز بھی منظور کی ۔

وفاقی کابینہ پہلے ہی معاملے پر 15 دسمبر کو سپریم کورٹ سےرائےلینے کی منظوری دےچکی ہے۔حکومت چاہتی ہے کہ سینیٹ کے آئندہ انتخابات شو آف ہینڈ سے کرائے جائیں۔ کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ آئین پاکستان میں اوپن بیلٹ کی بظاہر کوئی ممانعت نہیں ہے۔

دوسری جانب سینیٹ کے انتخابات ’’شو آف ہینڈ‘ کے ذریعے فروری 2021 میں کرانے کیلئے حکومت اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت شروع کر دی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے شو آف ہینڈ کا طریقہ اپنایا جا رہا ہے۔

حکومتی فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ شو آف ہینڈ کے خلاف نہیں لیکن جب چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کو ہم نے چیلنج کیا تھا اس وقت حکومت کو شو آف ہینڈ کیوں یاد نہیں آیا اور اب جب اپنی حکومت جاتی نظر آرہی ہے تو شو آف ہینڈ یاد آگیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin