NPG Media

وزیراعظم اور جہانگیرترین کا رابطہ کرانے کیلئے وفاقی وزرا ء متحرک

اسلام آباد(این پی جی میڈیا)وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے درمیان رابطے کرانے کیلئے وفاقی وزرا نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بعض حکومتی وزرا کے جہانگیر ترین سے بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔ وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی جہانگیر ترین سے صلح کے خواہشمند ہیں۔جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے بھی رابطے جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ارکان چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہو جائے۔

خیال رہے کہ جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے کو فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)کے مقدمات کا سامنا ہے، ان مقدمات میں دونوں شخصیات پر منی لانڈرنگ کے مبینہ الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

جہانگیر ترین نے ان الزامات کی ہمیشہ کی طرح تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک سال تک چپ رہا لیکن مجھ سے ذاتی انتقام لینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ میں دوست ہوں، مجھے دشمنوں میں نہ دھکیلا جائے۔

Related posts

ایشوریا رائے بیٹی کے ہمراہ ابھیشک بچن کے گھر پہنچ گئی، کہانی میں نیا موڑ

admin

عمران خان کی تعریف یہودی میڈیا نے کی تو ان سے پوچھیں، بانی وضاحت کیوں دیں؟ بیرسٹر سیف

admin

اسرائیل کے جنوبی لبنان میں مس الجبل اور وادی بقا سمیت 70 مقامات پر 100 سے زائد حملے

admin