NPG Media

جنوبی افریقہ کیخلاف سنچری اسکور کرنے پر کئی ریکارڈ بابر اعظم کی جھولی میں آ گرے

سنچورین:(این پی جی میڈیا) کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کیخلاف سنچری اسکور کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔

جب بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں سنچری اسکور کی تو کئی ریکارڈز ان کی جھولی میں آگرے۔ بابر اعظم پہلے پاکستانی کپتان بن گئے جنہوں نے ٹی 20 فارمیٹ میں سنچری اسکور کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا۔

پاکستان کی جانب سے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سنچری اسکور کرنے والے تیسرے بلے باز  بنے، اس سے قبل احمد شہزاد اور محمد رضوان یہ کانامہ سر انجام دے چکے لیکن بابر اعظم کی سنچری کی خاصیت یہ ہے کہ انہوں نے تیز ترین سنچری اسکور کی۔

ٹی 20 کرکٹ میں بابر اعظم انفرادی طور پر ایک اننگز میں سب سے زیادہ 122 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں۔

Related posts

9 مئی واقعات پر معافی مانگنے تک عمران خان سے مذاکرات نہیں ہونگے: احسن اقبال

admin

فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے: منیر اکرم

admin

آسٹریلوی بلے بازوں نے ٹی ٹوئنٹی میں پاور پلے کے دوران زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا

admin