NPG Media

ٹک ٹاکرز کی شامت، پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) ٹک ٹاک پر دو نوجوانوں کو فائرنگ کی ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا، پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے پر ٹک ٹاکرز کو عدالت پہنچادیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر دو گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا، دونوں ملزمان کی 30 ہزار میں ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

یوسف پٹھان اور زبیر نامی ٹک ٹاکرز کو عدالت نے 30، 30 ہزار ضمانت منظور کرنے کے بعد رہا کرنے کا فیصلہ سنایا ہے چونکہ ٹک ٹاکرز کے وکیل عامر جمیل نے دلائل دیئے کہ ملزمان بچے ہیں، کھلونے والے پستول سے ویڈیو بنائی گئی ہے اور پیچھے بیٹھا بچا بوتل بجا رہا تھا جس سے فائرنگ کی آواز آئی۔

ملزمان کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے پولیس نے یہ موقف اپنایا کہ سوشل میڈیا پر انڈین فلم کمپنی کے طرز پر چلنے والی گینگ کے نام سے ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ملزمان کے دیگر دو ساتھی احمد اور حذیفہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے ملزمان کو گلستان جوہر سے کارروائی کر کے گرفتار کیا، گورنمنٹ آف پاکستان کی طرف سے اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ پر پابندی عائد ہے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal