NPG Media

پیپلز پارٹی سے توقع نہیں تھی کہ ‘باپ’ کو باپ بنائیں گے، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ  کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی پی ڈی ایم سے استعفوں کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں ، ہم بات سننے کے تیار ہیں۔ پیپلز پارٹی سے توقع نہیں تھی باپ کو باپ بنائیں گے،فیصلوں کی خلاف ورزی پر وضاحت طلبی وقت کا تقاضا تھااور دونوں جماعتیں باوقار انداز میں وضاحت کا جواب دیتیں۔

پی ڈی ایم مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پی ڈی ایم کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا،جو قائدین تشریف نہیں لائے ان سے فون پر رابطہ ہوا،اتفاق رائے سے بیان تیار کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم دس جماعتوں کے اتحاد کا نام ہے،تمام جماعتوں کی حیثیت برابر ہے تاہم اتحاد کا باضابطہ تنظیمی ڈھانچہ بھی ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ مکمل وقار کو مدنظر رکھ کر پیپلز پارٹی اور اے این پی سے وضاحت طلب کی گئی،دونوں سیاسی جماعتوں کے قد کاٹھ کا تقاضا تھا کہ اپنے ساتھیوں کو باوقار انداز میں جواب دیتے۔انہوں نے کہاکہ وضاحت سے کہتا ہوں پی ڈی ایم ایک سنجیدہ فورم ہے ،جو قومی مقاصد کیلئے قائم کیا گیا،پی ڈی ایم چھوٹے چھوٹے عہدوں یا منصب پر لڑنے کی بات نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ فورم کے عظیم مقصد کو مدنظر رکھ کرہم سمجھتے ہیں اب بھی ان کیلئے موقف ہے کہ اپنا فیصلہ پر نظرثانی کریں،وہ پی ڈی ایم سے رجوع کریں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ افسوس ہے پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے،ہماری کوشش ہے کہ وہ اپنے فیصلوں پر نظرثانی کریں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم ان کو کہتے ہیں میچورٹی کا مظاہرہ کریں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin