NPG Media

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل جرمنی کے دورے پر روانہ ہونگے

فوٹو:فائل

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل جرمنی کے دورے پر روانہ ہونگے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی جرمنی کے وزیر خارجہ کی دعوت پر 11 سے 13 اپریل جرمنی کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ جرمن ہم منصب کے ساتھ وفد کی سطح پر بات چیت کریں گے،بات چیت کے دوران دونوں وزرائے خارجہ پاک جرمنی تعلقات کا جائزہ لیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ تجارت ، سرمایہ کاری ، صحت ، دفاع ، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے،اس سال پاکستان اور جرمنی سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپی یونین میں جرمنی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ ترجمان کے مطابق جرمنی میں ایک لاکھ سے زیادہ پاکستانی کمیونٹی موجود ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جرمن وزیر خارجہ نے مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal