NPG Media

نائٹ کلب پر چھاپا، سریش رائنا اور سوزین خان گرفتار

ممبئی: بھارتی اداکار ہریتک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان اور بھارتی کرکٹر سریش رائنا کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے سماجی دوری کی خلاف ورزی کرنے پر سوزین خان، بھارتی گلوکار گرو رندھاوا اور سریش رائنا سمیت 34 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے ممبئی کے ساحر علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب 3 بجے چھاپا مارا۔ اس دوران کلب میں عالمی وبا کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔

واضح رہے کہ گرفتار کیے جانے والے افراد میں اداکاروں سمیت عملے کے 7 افراد اور 13 خواتین بھی شامل تھیں۔

ممبئی پولیس کے مطابق مردوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور انہیں ضمانت کے بعد رہا کیا گیا جبکہ خواتین کو تنبیہ دے کر چھوڑ دیا گیا۔ جس پر سریش رائنا کے مینجر کا کہنا تھا کہ انھیں وبا کے باعث مقامی اوقات کے حوالے سے علم نہیں تھا اسلیے وہ اپنے اس عمل پر شرمندہ ہیں۔

یاد رہے کہ سوزین خان بالی وڈ پاپولر ادکار ہریتک روشن کی سابق اہلیہ ہیں۔ دونوں نے 2014 میں علیحدگی کا فیصلہ کیا جبکہ کرکٹر سوریش رائنا نے رواں سال اگست میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 13سال گزر گئے

rashid afzaal

’ٹاپ گن: میورک‘کاباکس آفس پرراج ،دوسری ہٹ فلم قرار

rashid afzaal