NPG Media

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کا چوتھا نمبر

دبئی: قومی شاہین 2020 کے آخر میں ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی سے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے۔ پاکستان کی تنزلی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دو میچوں میں بری طرح ہارا تھا جس کی وجہ سے آئی سی سی میں پاکستان کی پوزیشن پہلی سے چوتھے نمبر پر آئی۔
خیال رہے کہ رواں سال پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی پرفارمنس خاصی بری نہیں رہی۔ قومی ٹیم نے بنگلادیش کے خلاف سیریز میں دو صفر سے فتح حاصل کی اور زمبابوے کو اپنے گھر میں 3۔0 سے شکست دی۔
اعدادوشمار کے مطابق، پاکستان 2020 میں اب تک 10 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکا ہے۔ جن میں چھ جیتے اور چار ہارے ہیں۔
یاد رہے کہ احسان مانی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پہلی پوزیشن پر موجود تھی۔ لیکن موجودہ خراب کارکردگی کے بعد ٹم چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ بابراعظم اور عماد وسیم کو چھوڑ کر کوئی دوسرا پاکستانی کھلاڑی آئی سی سی رینکنگ میں بلے بازوں یا بالرز کی ٹاپ ٹین لسٹ میں اپنی جگہ نہ بنا سکا۔ جبکہ پاکستان سے رینکنگ میں نچلے درجے پر موجود ٹیم افغانستان کے دو پلئیر راشد خان اور محمد نبی بولنگ اور آل راؤنڈر کے زمرے میں ٹاپ کھلاڑیوں میں شامل ہوئے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

rashid afzaal