NPG Media

آخر ی ٹی 20پاکستان کے نام،سیریز نیوزی لینڈ نے جیت لی

نیپئر:تیسرے اور آخری ٹی 20میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 4وکٹ سے شکست دے دی جبکہ کیویز نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

نیوزی لینڈ کے شہر نیپئر میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی20میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹ کے نقصان پر 173رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 174رنز کا ہدف دیا۔

 

<

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ٹم سیفرٹ نے اننگز کا آغاز کیا ،گپٹل نے 1چھکے اور 2چوکوں کی بدولت 16گیندوں پر 19رنز بنائے اور حارث رئوف کی گیند پر کپتان شاداب خان کو کیچ دے بیٹھے۔گپٹل کے آئوٹ ہونے کے بعد کپتان کین ولیمسن بیٹنگ کیلئے کریز پر آئے لیکن وہ زیادہ دیر تک اپنی اننگز جاری نہ رکھ سکے اور فہیم اشرف کی گیند پر کلینڈ بولڈ ہوگئے ،انہوں نے 4گیندوں پر 1رن بنایا۔کیویز کی جانب سے تیسرے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین ٹم سیفرٹ تھے جنہوں نے 2چوکوں اور 3چھکوں کی بدولت 20گیندوں پر 35رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ان کو بھی فہیم اشرف نے بولڈ کیا۔

 

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے نے سب سے زیادہ 45گیندوں پر 63رنز کی اننگز کھیلی اور ان کی اننگز میں 7چوکے اور 1چھکا شامل تھا جبکہ حارث رئوف نے اپنی بال پرشاداب خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کروایا،گلین فلپس ے 20گیندوں پر 31،جیمز نیشام نے 2،سکاٹ کوگلیجن 14رنز بنا سکے جبکہ ٹم سائوتھی6اور کائل جیمسن0پر ناٹ آئوٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حارث رئوف نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فہم اشرف نے سب سے زیادہ 3کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا،محمد حسنین اور شاداب خان کے حصے میں کوئی وکٹ نہ آسکی۔

174رنز کے ہدف کے جواب میں محمد رضوان اور حیدر علی نے گرین شرٹس کی اننگز کا آغاز کیا اور محمد رضوان نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 89رنز کی شاندار اننگز کھیلی،ان کی اننگز میں 3چھکے اور 10چوکے شامل تھے جبکہ ان کو کوگلیجن نے آئوٹ کیا۔ان کے علاوہ حیدر علی 11،محمد حفیظ41،خوشدل شاہ 13،فہیم اشرف 2،شاداب خان 0 رن بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 14اور حسین طلعت 0سکور بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

اس طرح پاکستان نے 6وکٹ کے نقصان پر 177رنز بنا کر تین میچوں کی ٹی 20سیریز کا آخری میچ اپنے نا م کرکے خود کو وائٹ واش کی خفت سے بچالیا۔

 

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی نے 2،کائل جیمسن1،سکاٹ کوگلیجن2اور جیمز نیشام نے 1وکٹ حاصل کی جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور آئش سوڈھی کوئی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

 

محمد رضوان کو میچ جبکہ ٹم سیفرٹ کو سیریز کا بہترین کھلاڑ ی قرار دیا گیا جبکہ میچ میں کرس برائون ، وین نائٹس نے امپائر ،شان ہیگ نے ٹی و ی امپائر اور ایشلے ملہوترا نے ریزرو امپائر کے فرائض انجام دیے،جیف کرو نے بطور میچ ریفری خدمات انجام دیں۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے 2ٹی 20میچوں میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔

محمد حفیظ پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں شعیب ملک کے ہم پلہ ہوگئے ہیں ،شعیب ملک نے 115میچو ں میں 2323رنز بنائے جبکہ محمد حفیظ نے 99میچز میں 2323سکور بنالئے ہیں اور ان کو شعیب ملک کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف 1رن درکار ہے۔

کرکٹ میں پروفیسر سے نام سے شہرت حاصل کرنے والے محمد حفیظ پاکستان کی جانب سے رواں سال سب سے زیادہ ٹی 20رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں اور انہوں نے 406رنز سکور کئے۔

 

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے گزشتہ دنوں پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا،بابراعظم انجری کے سبب میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اور محمد رضوان ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26دسمبر کو ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلا جائے گا اور محمد رضوان پہلی مرتبہ قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بابر اعظم انگوٹھے میں فریکچر کے سبب ٹی20 سیریز میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے، اب وہ اور اوپننگ بلے باز امام الحق پہلے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

ٹور سلیکشن کمیٹی نے گزشتہ سال قائد اعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز عمران بٹ کو بھی 17رکنی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

بابراعظم کی غیرموجودگی میں قیادت کا منصب سنبھالے والے محمد رضوان کھیل کے سب سے اہم فارمیٹ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے 33 ویں کپتان ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےلیے پاکستان کا سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔محمد رضوان(کپتان)، اظہر علی، سرفراز احمد، عمران بٹ، شاداب خان، عابد علی، شان مسعود، فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس، حارث سہیل، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

rashid afzaal