NPG Media

پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پی پی پی ہمیشہ کیلئے الگ الگ ہوگئے، شیخ رشید

اسلام آباد(این پی جی میڈیا) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف کھڑی اپوزیشن ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پی پی پی ہمیشہ کیلئے الگ الگ ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد ایکسپریس وے پر قائداعظم پوٹریٹ کی تعمیر نو کی گئی، قائد اعظم یاد گاری پورٹریٹ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ60 دن کے اندر اندر قائد اعظم کی آرکائیو بنائیں گے۔ اسلام آباد کے ہرپارک کو پندرہ روزکے بعد رینویٹ کریں گے، شہر کو باغوں اور پارکوں کا شہر بنائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پی پی پی ہمیشہ کیلئے الگ الگ ہوگئے ہیں، اصل فیصلہ فضل الرحمان نے کرنا ہے، یہ سارے عمران خان کے خلاف اکٹھے ہوئے اور ٹھس ہو گئے، پی ڈی ایم میں اختلاف اپوزیشن کی نااہلی ہے، اپوزیشن کو کہتے ہیں اب آپ لوگوں سے عمران خان نہیں جانے والا، اسمبلیوں میں آئیں ریفارمزپر بات کرتے ہیں۔

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی اسکینڈلز کو شہزاد اکبر دیکھ  رہے ہیں اور لاک ڈاون پر این سی او سی کام کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا ان سے کوئی کام نہیں، میں اپنی وزارت میں دخل اندازی نہیں کرنے دیتا اور نہ ہی کسی کی وزارت میں دخل اندازی کرتا ہوں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal