NPG Media

عالمی وبا کو شکست دینے کیلئے اپوزیشن جماعتیں حکومت کا ساتھ دیں: اسد عمر

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عالمی وبا کو شکست دینے کیلئے اپوزیشن جماعتیں بھی آگے بڑھیں اور اس معاملے میں حکومت کا ساتھ دیں ۔ موجودہ حالات جون 2020 سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ برطانیہ سے آیا وائرس انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث ہمارے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس وقت 2842 انتہائی تشویشناک حالت کے مریض ہسپتالوں میں موجود ہیں ، مرض کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد میں کمی واقع ہوچکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام وبا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر جتنا زیادہ عمل کریں گے اتنا ہی وبا سے بچیں گے ۔ اس وبا سے لڑنے کیلئے عوام کو متحد ہو کر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ہم ایک دوسرے کا خیال رکھیں گے اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے تو وبا سے بچیں گے ۔ انتظامیہ ، میڈیا اور علمائے کرام مل کر وبا کے خاتمے کیلئے اپنا کردارادا کریں ۔

اسد عمر نے کہا کہ لوگوں کو اندازہ نہیں وبا کی تیسری لہر کتنی خطرناک ہے ، 12 دن میں تشویش ناک مریضوں کی تعداد میں ایک ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا ۔ این سی او سی میں کورونا سے متعلق مستقبل کو دیکھ کر فیصلے کیے جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وبا کا پھیلاؤ صرف پاکستان نہیں پورے خطے میں ہے ، بھارت کے اندر یومیہ کیسز 10 ہزار سے بھی کم رہ گئے تھے لیکن 2 سے 3 روز میں 47 ہزار پر کیسز پہنچ چکے ہیں ۔ بنگلا دیش میں بھی وبا کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہوچکا ہے ۔ خطے میں وبا کا تیزی سے پھیلاؤ انتہائی تشویشناک ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin