NPG Media

پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد بڑھنے لگی

Photo Credit: Dawn News

لاہور: (این پی جی میڈیا) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خطرناک وار جاری ہیں جس کی زد  میں اب معصوم بچے بھی آنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبے پنجاب میں جہاں کورونا وائرس کی تعداد بڑھ رہی ہے وہیں پنجاب کے بچے بھی بڑی تعداد میں کورونا کا شکار ہورہے ہیں۔

زرائع کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ انکے پاس جو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں انکے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد میں 5 عشاریہ 9 فیصد 15 سال سے کم عمر بچے تھے۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں اب تک 5301 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان مین بھی روز بروز کرونا وائرس سے اموات بڑھنے لگی ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44279 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4468 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 137 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 282 ہوگئی ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس  سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 190 افراد کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جبکہ سندھ میں 4 ہزار 487، خیبر پختونخوا 2 ہزار 274، اسلام آباد میں 557، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 205 اور آزاد کشمیر میں 342 افراد موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin