NPG Media

اگر کورونا کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مزید سخت فیصلے کرنا پڑیں گے:اسد عمر

Photo Credit: Dunya News

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے قوم کو کورونا وائرس کی حالیہ لہر کے باعث خبردار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے بعد اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کو پھیلنے سے نہ روکا تو سخت پابندیاں لگانی پڑیں گی۔

اسد عمر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر میں کوروناوائرس کی صورتحال انتہائی خطرناک ہوتی جارہی ہے، اور آگے اس وبا کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ ہوگا، اسی وجہ سے ہم نے 2 ہفتے پہلے پابندیوں میں اضافہ کیا تھا۔

لیکن شاید ہمارے لوگوں کو کورونا وائرس کی تیسری لہر کی ہولناکی کا اندازہ نہیں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جو فیصلے کیے گئے ہیں ان پر عوام کی جانب سے اس طرح عمل نہیں ہورہا جیسے ہونا چاہیے تھا۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں کورونا وبا کی لہرمیں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کےلیےشہری ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں۔

احتیاط نہ کی گئی تو کورونا کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا، ہمارے اسپتالوں پر کورونا کے باعث دباوَ بڑھ گیا ہے اور گزشتہ 5 روز میں کورونا تشویشناک مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، کل 2842 مریض انتہائی تشویشناک حالت میں موجود تھے، پچھلے 12 دن میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اگر اسی رفتار سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تو ہم پہلی لہر کے لیول سے بھی اوپر چلے جائیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin