NPG Media

ارباز خان کی گرل فرینڈ جارجیا کے بولڈ فوٹو شوٹ نے مداحوں پر بجلیاں گرادیں

ممبئی :اپنی اداکاری سے اب تک لوگوں کا دل جیتنے والی جارجیا اپنی تصویروں کی وجہ سے بھی کافی سرخیوں میں رہتی ہیں، لیکن جب سے ان کا نام ارباز خان سے جڑا ہے ان کو میڈیا کی جانب سے کافی کوریج بھی دی جانے لگی ہے۔

 

ملائیکہ اروڑہ سے طلاق کے بعد سے ہی ارباز خان اور جارجیا اینڈریانی کی شادی کی چہ میگوئیاں زبان زدعام تھی اور ان کے بارے میڈیا میں بھی کافی خبریں آتی رہتی تھیں۔حالانکہ دونوں نے کبھی بھی اپنے تعلق کی خبریں میڈیا سے نہیں چھپائیں، لیکن شادی پر بھی کبھی کچھ نہیں کہا ہے۔

 

 

جارجیا اینڈریانی اپنی تصاویر گاہے بگاہے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر شیئر کرکے اپنے مداحوں کی جانب سے تعریفیں بٹورتی رہتی ہیں اور ان کی تصویریں بھی بڑی تیزی سے وائرل ہوتی ہیں۔

 

اسی سلسلہ میں جارجیا اینڈریانی نے اپنی نئی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جس میں ان کے انتہائی بولڈ اورگلیمرس انداز کو ان کے مداحوں کے جانب سے کافی پسند بھی کیا جارہا ہے۔اطالوی ماڈل کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویروں میں وہ بکنی میں کافی دلکش اور بولڈ انداز میں نظر آرہی ہیں۔

 

 

 

ارباز خان کی گرل فرینڈ نے یہ فوٹوشوٹ سمندر کے کنارے پیسٹل کلر کی بکنی میں کروایا ہے، جس میں وہ کافی الگ انداز میں نظر آرہی ہیں۔جارجیا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ساحل سمندر زندگی ہے‘۔جارجیا کی ان تصویروں کو ان کے مداحوں کی جانب سے کافی پسند بھی کیا جارہا ہے۔

 

دلشاد شیخ نامی انسٹا ہینڈل کی جانب سے ازراہ مذاق کہا گیا کہ ’میرے خیال میں انسٹاگرام آپ ہی کی وجہ سے ڈاؤن ہوا تھا‘۔اس کمنٹ کے جواب میں جارجیا نے بھی خوشگوار انداز میں جواب دیا اور اپنے مداح کے کمنٹ کو کافی پسند کیا۔

 

 

حسنین نامی صارف نے تو ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے جارجیا کو کورونا کی ویکسین ہی قرار دے دیا اورکہا کہ’آپ ہی کوویڈ19 کی اصلی ویکسین ہیں‘۔

جارجیا نے ارباز خان سے اپنی شادی کی خبروں کو لیکر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان افواہوں سے فرق نہیں پڑتا، کیونکہ انہوں نے کبھی اپنے ریلیشن شپ کو کسی سے چھپایا نہیں ہے۔

 

 

خیال رہے کہ جارجیا اینڈریانی کی بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے ساتھ میوزک ویڈیو بھی ریلیز ہوئی ہے جس کا نام’روپ تیرا مستانہ‘ ہے۔اس گانے کو میکا سنگھ اور ان کے ساتھ مانوی کھوسلا نے گایا ہے، نواز شیخ نے بطور ریپر اس گانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ فیروز خان نے اس ویڈیو کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے۔

 

 

 

جارجیا اینڈریانی 20 جون 1989 کو اٹلی میں پیدا ہوئیں جبکہ ان کی ایک بہن ہے۔ انہوں نے اپنا بچپن اور لڑکپن لندن اور اٹلی میں گذارا جبکہ وہ ایک پروفیشنل ماڈل، اداکارہ اور ڈانسر ہے۔ماڈل و اداکارہ نے 2017 میں بالی ووڈ فلم گیسٹ ان لندن سے ڈیبیو کیا جس کو اشون دھیر نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

 

 

یہاں یہ بات یاد رہے کہ ارباز خان اور ملائکہ اروڑا نے شادی کے 19 سال بعد ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی جس کے بعد ارباز اطالوی ماڈل جارجیا کو ڈیٹ کرنے لگے تھے۔جا رجیا اینڈریانی جلد ہی شریاس تالپڑے کے ساتھ فلم ویلکم ٹو بجرنگ پور سے ڈیبیو کررہی ہے۔

 

 

 

اسکے علاوہ وہ ارباز خان کے ساتھ سری دیوی بنگلہ میں بھی ساتھ دکھائی دیں گی،جس میں اداکارہ ایک آئٹم نمبر کرتے نظر آئیں گی۔ارباز اور جارجیا کو سب سے پہلے سال 2018 میں دیکھا گیا تھا۔

 

 

جارجیا کو ارباز خان کی رہائش گاہ پر گنیش چتروتی اور دیوالی کے موقع پر فیملی اجتماعات اور رسمی پوجا میں بھی حصہ لیتے دیکھا گیا تھا۔ ارباز نے ایک انٹرویو میں اس کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ ان دونوں کے درمیان خوشگوار تعلقات پائے جاتے ہیں۔

 

<


Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 13سال گزر گئے

rashid afzaal

’ٹاپ گن: میورک‘کاباکس آفس پرراج ،دوسری ہٹ فلم قرار

rashid afzaal