NPG Media

پی آئی اے نے لاہور سے اسکردو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

File Photo

کراچی: (این پی جی میڈیا) پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کے لیے لاہور سے براہ راست اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے اسکردو کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز آج سے ہوگا اور پہلی پرواز آج دوپہر کو روانہ ہوگی۔

اطلاعات ہیں کہ پہلے مرحلے میں لاہور سے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائینگی۔  واضح رہے کہ پی آئی اے کی اسکردو کے لئے اسلام آباد ایئرپورٹ سے پہلے ہفتے میں دو پروازیں جاتی تھیں۔

پی آئی اے زرائع کے مطابق لاہور سے اسکردو سفر ڈیڑھ گھنٹے کا ہوگا جس کا کرایہ 7 ہزار 500 روپے ہے۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ملک کی سیرو سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے کیا جارہا ہے تاکہ زرمبادلہ حاصل کیا جاسکے اور ملک  کی بھی سیاحت میں اضافہ ہو۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ روز پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے حکومت نے سترہ سال بعد سوات کا ایئر پورٹ فضائی سفر کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق شمالی علاقہ جات کے ایئر پورٹس کو فعال کر کے فضائی سروس شروع کی جا رہی ہیں تاکہ ان علاقوں میں سیاحت کو مزید بڑھایا جا سکے۔

علاوہ ازیں، اسلام آباد سے سوات تک کا کرایہ 6200 روپے جبکہ لاہور سے سوات کا کرایہ 7800 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin