NPG Media

پیپلز پارٹی نے راولپنڈی جلسہ مسترد کر دیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے عالمی وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر راولپنڈی جلسہ مسترد کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کی مشاورت کے بعد جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس سے قبل پیپلز پارٹی نے 4 اپریل کو ذولفقار علی بھٹو کی برسی پر مرکزی جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ میں نے اپنی جماعت کے فیصلے کی پاسداری کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ختم نہیں ہوئی ، دلاور صاحب کا آزاد گروپ ہے جو اپوزیشن میں ہمارے ساتھ بیٹھنے آیا ہے ۔ اپوزیشن لیڈر کے طور پر ہم نے اکثریت دکھانی تھی جو دکھائی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پی ڈی ایم قائم اور متحد رہے ، ہم اکٹھے ہیں اکٹھے چلیں گے ، ایک قدم کی وجہ سے غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اب میں لیڈر آف اپوزیشن بن چکا ہوں ۔ ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ میں پی ڈی ایم کے تمام رہنماؤں سے ملوں گا اور انہیں اعتماد میں لوں گا ۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فضل الرحمان نے آصف زرداری سے رابطہ کرکے کہا کہ کسی قسم کا بیان اب نہیں آئے گا ۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے کہا کہ زرداری صاحب نے میاں صاحب اور مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ، زرداری صاحب نے مینگل صاحب اور دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کیا ، بہت سی جماعتوں نے ہم سے رابطہ کیا ، جماعت اسلامی نے ہمیں ایک ووٹ اور فاٹا کے دو ممبران نے ووٹ کا یقین دلایا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل کی ہے ، کیمرے والا معاملہ ہم نے اٹھایا ، ہمارے وکلا کی درخواست پر پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی ۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin