NPG Media

فیض احمد فیض کے شعر میں تبدیلی کرنے پر میشا شفیع کو معافی مانگنی پڑ گئی

لاہور: گلوکارہ میشا شفیع کو فیض احمد فیض کے شعر میں تبدیلی مہنگی پڑ گئی ، مداحوں کی شدید تنقید کے بعد میشا شفیع نے نہ صرف معافی مانگی بلکہ اپنی ٹویٹ کو بھی ڈیلیٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع نے انقلابی اور رومانوی شاعری کرنے والے فیض احمد فیض کے شعر میں ردو بدل کرنے پر ان کے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل میشا شفیع نے فیض احمد فیض کے مشہور زمانہ شعر کے مصرع میں لفظوں کے ردو بدل سے شعر کے معنی و مفہوم تبدیل کر دیئے تھے۔

پاکستانی گلوکارہ نے ٹوئٹر پر فیض احمد فیض کے مشہور شعر بول کے لب آزاد ہیں تیرے کو اپنے الفاظ دیتے ہوئے ٹرول کے لب آزاد ہیں تیرے لکھتے ہوئے ناقدین پر تنقید کی تھی۔

اس پر فیض احمد فیض کے نام سے چلائے جانے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے میشا کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹ کیا گیا کہ آپ تو فیض صاحب کی شاعری پر گانے گا کر ہی مشہور ہوئی ہیں اور ان کی ہی شاعری پر ٹرول کر رہی ہیں۔

 

 

 

 

 

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 13سال گزر گئے

rashid afzaal

’ٹاپ گن: میورک‘کاباکس آفس پرراج ،دوسری ہٹ فلم قرار

rashid afzaal