NPG Media

کورونا کا مریض احتساب عدالت آن پہنچا،کمرہ عدالت میں دوڑیں لگ گئیں

Photo Credit: News Pakistan TV

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) احتساب عدالت اسلام آباد میں کورونا وائرس کا شکار مریض بطور گواہ پیش ہوگیا، انکشاف کرنے پر عدالت میں موجود لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج اعظم خان کی عدالت میں نیب ریفرنس کی سماعت جاری تھی کہ نیب گواہ امیر حیدر ملک پیش ہوئے۔

زرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں گواہ امیر حیدرنے عدالت سے استدعا کی کہ بیمار ہوں ،جلد بیان ریکارڈ کر کے جانے کی اجازت دی جائے ،جس پر جج نے بیماری کی نوعیت پو چھی تو امیر حیدر نے بھری عدالت میں بتایا کہ میں کورونا وائرس کا مریض ہوں، میرا ٹیست پوزیٹو آیا ہے  اور میں قرنطینہ سے اٹھ کرآیا ہوں۔

گواہ کی جانب سے یہ انکشاف سنتے ہی بھری عدالت میں لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں اور ہر طرف افراتفری مچ گئی۔

بعد ازاں اردگرد کے ایریے کو خالی کروا کمرہ عدالت نمبر 2میں ہنگامی بنیادوں پراسپرے کروایا گیا۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin