NPG Media

سوات ائیرپورٹ 17 سال بعد فضائی سفر کے لیےکھول دیا گیا

Photo Credit: Swat Valley

(این پی جی میڈیا) پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے حکومت نے سترہ سال بعد سوات کا ایئر پورٹ فضائی سفر کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوات کے سیدو شریف ائیرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کر گئی ہے اور اس پرواز میں وزیراعلیٰ کے پی محمود خان، وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سمیت دیگر اعلیٰ حکام سوار تھے۔

زرائع کے مطابق شمالی علاقہ جات کے ایئر پورٹس کو فعال کر کے فضائی سروس شروع کی جا رہی ہیں تاکہ ان علاقوں میں سیاحت کو مزید بڑھایا جا سکے۔

خیال رہے کہ سوات کا سیدو شریف ایئر پورٹ کو فعال کرنے سے قبل حکومت پاکستان نے سکردو، گلگت اور چترال کے ہوائی اڈوں کو فضائی سروس کے لیے بحال کیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ سوات کے سیدو شریف ایئر پورٹ سے پہلی پرواز آج جمعہ کے روز صبح 8 بجے لاہور سے  اسلام آباد سوات جائے گی ۔

علاوہ ازیں، اسلام آباد سے سوات تک کا کرایہ 6200 روپے جبکہ لاہور سے سوات کا کرایہ 7800 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin