NPG Media

پاکستان اور امریکہ ، افغانستان میں امن لانے کی کوششوں میں اتحادی ہیں، وزیرخارجہ

فوٹو:فائل

اسلام آباد(این پی جی میڈیا)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ ، افغانستان اورخطے میں امن لانے کی کوششوں میں اتحادی ہیں۔وہ امریکی ڈیموکریٹ طاہر جاوید سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔

وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ بائیڈن انتظامیہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل سمیت خطے میں امن لانے میں اپنا موثر کردار ادا کرے گی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان جیو اکنامک ترجیحات پر توجہ دے رہا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ای ویزہ سمیت سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

انھوں نے کمپنیوں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور حکومت کی طرف سے دی گئی مراعات سے فائدہ اٹھانے کی پیش کش کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طاہر جاوید نے کہا کہ امریکی حکومت کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔انھوں نے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مفاد اور اقتصادی سفارتکاری سے متعلق امورپر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin