NPG Media

لاہور:ماسک نہ پہننے پر شہریوں کو موقع پر ہی سزادینے کا حکم

Photo Credit: Dawn News

لاہور: (این پی جی میڈیا) کورونا وائرس پھیلانے والوں کے خلاف پنجاب حکومت ایکشن میں آ گئی ہے اور ایک ایسا زبردست اعلان کردیا ہے کہ شہری اب چار و ناچار فیس ماسک پہننے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ماسک نہ پہننے پر شہریوں کو بطور سزا نصف گھنٹہ سڑک پر کھڑا رکھا جائے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے اس تجویز پر عمل کرتے ہوئے ماسک نہ پہننے پر کئی شہریوں کو بطور سزا نصف گھنٹہ سڑک پر کھڑا رکھا ہے۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 14ہزار28تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس وبا سے اس وقت متاثرہ افراد کی تعداد 6لاکھ40ہزار 988ہوگئی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا کہ کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں پر6ہزار99افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ سندھ میں 4ہزار482،کے پی کے میں 2ہزار 238،اسلام آباد میں 554،گلگت بلتستان میں 103،بلوچستان میں 205اور آزاد کشمیر میں339افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin