NPG Media

کورونا وائرس،مزید63افراد جاں بحق،3ہزار946نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید63افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ3ہزار946نئے کیسز رپورٹ کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 14ہزار28تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس وبا سے اس وقت متاثرہ افراد کی تعداد 6لاکھ40ہزار 988ہوگئی۔

ایکٹو کیسز کی تعداد ملک بھر میں37ہزار 985ہوچکی ہے جبکہ 5لاکھ88ہزار 975افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا کہ کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں پر6ہزار99افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ سندھ میں 4ہزار482،کے پی کے میں 2ہزار 238،اسلام آباد میں 554،گلگت بلتستان میں 103،بلوچستان میں 205اور آزاد کشمیر میں339افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin