NPG Media

‘موجودہ حکومت پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پُرعزم ہے’

فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پُرعزم ہے ، پاکستان امن و استحکام ، ترقیاتی ، شراکت داری اور باہمی روابط کو فروغ دینے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ۔

شاہ محمود قریشی کا یوم مارچ کے حوالے سے پیغام ، کہا 23 مارچ کا دن قوم کیلئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اس روز ہم آزاد وطن کے حصول کیلئے اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتے ہیں ۔ اس روز ہم قائداعظم سمیت تمام قائدین ، شہدا اور اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد پاکستان ہماری قومی اور تاریخی امنگوں کی عکاس ہے ، یہ دن موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم ملک کو حقیقی فلاحی ، ترقی پسند ، خوشحال ریاست بنانے کے عزم کی تجدید کریں ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان وبا کو مکمل شکست دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ عالمی سطح پر تعاون کی ضرورت پر زور دیتا ہے ، پاکستانی قوم نے وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے بڑی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ وبا سے عالمی معیشت کی طرح پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے ، وبا کے باعث مشکل فیصلے کرنا پڑے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے بحثیت قوم پاک افواج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا بھرپور مقابلہ کیا ، پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑی رہی ۔ قوم اور مسلح افواج کی کوششوں اور قربانیوں سے آج پاکستان پُرامن ہے ۔

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal