NPG Media

اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی جھگڑا کرکے نہیں سیاست کیساتھ آگے چلا جائے: قمر زمان کائرہ

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے اسٹیبلشمنٹ کے اشارے اور سہارے پر کبھی سیاست نہیں کی ، کسی کا ماضی بعید یا قریب میں اسٹیبلشمنٹ سے تعلق رہا ہے ، اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی جھگڑا کرکے نہیں سیاست کے ساتھ آگے چلا جائے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں اور کسی سے نہیں ڈرتے ، آصف زرداری جیلیں بھگت چکے ہیں اور سزائیں کاٹ چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کوئی پینترا نہیں بدل رہی ، ہم آج بھی 26 پوائنٹس کے ساتھ ہیں ، پیپلز پارٹی اصولوں پر کھڑی ہے اور پی ڈی ایم کے ساتھ ہے ۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم میں یہ طے ہوا تھا تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوں گے ، پی ڈی ایم میں فیصلے کثرت رائے سے نہیں ہوئے ۔

رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں ایک نکتے پر متفق ہیں ، چاہتے ہیں پی ڈی ایم آگے بڑھے ، پی ڈی ایم میں 10 جماعتیں ہیں جن کے اپنے ایشوز ہیں ۔ 4 اپریل کو پیپلز پارٹی رہنماؤں کی میٹنگ کرنے جا رہے ہیں جس میں مختلف فیصلے ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد تھا ، نوشہرہ میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں مل کر الیکشن لڑ رہی تھیں ۔ پارٹی میں بیٹھ کر مشاورت کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور مریم نواز جب بلاول سے رابطہ کریں گے تو پھر دیکھیں گے ، پیپلز پارٹی چاہتی ہے وہ مرکز میں بھی ہو اور پنجاب میں بھی ہو ۔

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین شپ کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے ، امید ہے بہت جلد یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ ہوں گے ۔

 

 

 

Related posts

اسرائیل کا شام پربڑے فضائی حملے کا دعویٰ

admin

انگلینڈ کیلئے اسمتھ کی بیٹنگ نے کولنگ ووڈ کو گلکرسٹ کی یاد دلا دی

admin

انڈیا میں تین ’سیریل کِلر‘ خواتین کا دوستی کر کے جان لینے کا انوکھا طریقہ

admin