NPG Media

این سی او سی کے فیصلوں پر فوری عمل درآمد کے حکامات جاری

فائل فوٹو

اسلام آباد: این سی او سی کی جانب سے تعلیمی شعبے سے متعلق فیصلوں کا 24 مارچ کو جائزہ لیا جائے گا جبکہ باقی تمام فیصلوں پر عمل درآمد فوری طور کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں وبا کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

اعلامیے میں ملک بھر میں رات 8 بجے تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ رات 10 بجے تک صرف آوٹ ڈورڈائننگ کی اجازت ہوگی ۔

ملک بھر میں ہفتے میں دو دن کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی ، کاروبار بند رکھنے کیلئے 2 دنوں کا تعین وفاق کی اکائیاں کریں گی ۔ بند مقامات پر ہونے والے تمام ثقافتی ، موسیقی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی ہو گی ، کسی ان ڈور تقریب کی اجازت نہیں ہوگی شادی کی آوٹ ڈور تقریبات 2 گھنٹے کیلئے ہونگی ، ایس او پیز کے ساتھ 300 افراد تک کے اجتماعات کی اجازت ہوگی ۔

اجلاس میں ملک بھر میں سینما ، مزارات ، اسپورٹس ، تہوار اور دوسری تقریبات پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تمام سرکاری ، نجی دفاتر ، عدالتوں میں 50 فیصد گھر سے کام کرنے کی پالیسی اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا ، ساتھ ہی عدالتوں میں لوگوں کی موجودگی کو کم کرنے پر بھی زور دیا گیا ۔

این سی او سی کے اجلاس میں گلگت بلتستان ، کے پی اور آزاد کشمیر میں سیاحتی مقامات پر ٹیسٹنگ پوائنٹس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے فیصلوں کا اطلاق 11 اپریل تک رہے گا جبکہ 7 اپریل کو صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا ۔

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin