ممبئی:(این پی جی میڈیا) سیکولرازم کا نقاب اوڑھے انتہاپسند بھارت کے مکروہ چہرے سے نقاب ہٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک انتہاپسند ہندو رہنما وائرل ویڈیو میں مسلمانوں کو دھمکیاں دے رہا ہے کہ اگر تم نے کسی عورت کو چھیڑا تو میں تمہارے گھر سے تمہاری بہو یا بیٹی کو اٹھا کر سب کے سامنے ریپ کا نشانہ بنا دوں گا۔ وائرل ویڈٰیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو رہنما کے ساتھ مسلح پولیس والے بھی ہیں مگر مسلمانوں کو دھمکانے پر اس رہنما پر ایف آئی آر ہونے میں ایک ہفتے سے بھی زیادہ وقت لگا ہے۔