اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اتحادیوں کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کو جیتنے کا عزم ظاہر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ ہم اتحادیوں ہی کے ساتھ مل کر تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنا دیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کر کے ہی دم لوں گا۔
سیاسی کمیٹی سے بات کرتےہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ نہ صرف حق و باطل کی ہے بلکہ اگلی نسلوں کی بھی ہے۔