ممبئ:(این پی جی میڈیا)معروف بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے اعتراف کیا ہے کہ پروڈیوسر کی جانب سے انہیں بدصورت کہنے کی وجہ سے انہوں نے 6 ماہ تک شیشہ نہیں دیکھا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ودیا بالن نے ماضی کی تلخ یادوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کرئیر کے آغاز میں انہیں کئ دفعہ فلموں میں کاسٹ کرنے کے بعد بن بتائے ہٹا کر ان کی جگہ کسی اور کو کاسٹ کر لیا جاتا تھا اور انہیں بتایا بھی نہیں جاتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک دفع ایک پروڈیوسر کے رویے سے انہیں محسوس ہوا کہ ان کو ہیرؤن نہیں بلکہ کچھ اور ہونا چاہیے تھا اور ان کے چہرے کو بدصورت تک کہا گیا جس کے بعد میں نے 6 ماہ تک شیشہ نہیں دیکھا تھا۔