ناروے:(این پی جی میڈیا) ناروے کے وزیر خارجہ اینیکن ہیٹ فیلڈ نے نیٹو کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ناروے اپنی سرحدوں کی حفاظت خود کر سکتا ہے، نیٹو ہمارے معمالات سے دور رہے۔
تفصیلات کے مطابق ناروے کی لیبر پارٹی جو اس سال ہی برسر اقتدار آئ ہے وہ ان کا کہنا ہے کہ اتحادی ممالک کے طیارے روسی سرحد سے دور رہیں کیونکہ ہم خود اپنی خفاظت کر سکتے ہیں۔
ہیٹ فیلڈ کا یہ موقف مسلح افواج کے آپریشنل ہیڈ کوارٹر کے سابق کمانڈر رون جیکوبسن سے کچھ مختلف نہیں ہے جنہوں نے بحیرہ بیرنٹس میں روس کے اقتصادی زون تک نیٹو کی کاروئیوں پر کافی تنقید کی تھی۔