NPG Media

صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی 5.65 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

فائل فوٹو

اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر 5روپے 65پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے وفاقی کابینہ نے صدارتی آرڈیننس لانے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں فوری طور پر اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت کیا جارہا ہے جبکہ اس کا مقصد بجلی صارفین سے اکتوبر تک 884ارب روپے اضافی ریونیو اکٹھا کرنا ہے۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظور ی دے دی ہے جبکہ 5روپے 65پیسے بجلی کے فی یونٹ میں اضافہ 6مرحلوں میں کیا جائے گا جبکہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیپرا ایکٹ میں بھی ترمیم کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت حکومت کو بجلی پر ریونیو بڑھانے کیلئے مزید 10فیصد سرچارج لگانے کا اختیار بھی حاصل ہوجائے گا اور وہ بجلی کی قیمت میں 1روپے 40پیسے فی یونٹ اضافہ کرسکے گی۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا مقصد سرکولر ڈیٹ پروگرام پر عملدرآمد کرنا ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ بھی دے چکی ہے جبکہ ان آرڈیننس کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کی ریذیڈنٹ نمائندہ ٹیریسیا دابا نے پاکستان زندہ باد کا ٹوئٹ کیا۔

بجلی کی قیمت میں دو بار اضافہ سالانہ ٹیرف ایڈجسمنٹ اور 4 سہہ ماہی ایڈجسمنٹس کے تحت کیا جائے گا۔ اس کے بعد 10 فیصد سرچارج شامل ہونے سے قیمت 7 روپے فی یونٹ بڑھ جائے گی جس کا صارفین پر 934 ارب روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔

حکومت سالانہ ٹیرف کے تحت بجلی کی قیمت میں 1.95 روپے یونٹ کا اضافہ گزشتہ ماہ ہی کرچکی ہے۔ اضافی قیمت شامل کرنے سے بجلی کی قیمت میں مجموعی اضافہ 8.95 روپے فی یونٹ ہوجائے گا اور اس مد میں صارفین سے 1.134 ٹریلین روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin