NPG Media

بی اے پی اور ایم کیو ایم کو وزیراعظم کی جانب سے مزید وزارتین دینے کا فیصلہ

File Photo

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں بھرپور حمایت کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اتحادی جماعتوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی اے پی اور ایم کیو ایم پاکستان کو وزیراعظم عمران خان نے مزید وزارتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کو 2وزارتیں،متحدہ قومی موومنٹ سے ایک وزیر کو مزید وفاقی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں وزیر مملکت کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے جبکہ بی اے پی سے سینیٹر کہدہ بابر،سینیٹر سرفراز بگٹی اور سردار ترین وزارت کے لئے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ ایم کیو ایم سے فیصل سبزواری کو وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin