NPG Media

آئی ایم ایف، حکومت پاکستان نے ایک اور شرط پوری کردی

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے 140 ارب روپے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن بل وقت کی کمی کے باعث پارلیمنٹ سے منظورنہیں کرایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے آئی ایم ایف کی شرط پر 140 ارب روپے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد کابینہ نے 140 ارب روپے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس لانے کی منظوری دی، جس میں کہا گیا ہے کہ بل وقت کی کمی کے باعث پارلیمنٹ سے منظورنہیں کرایا گیا۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے 24 مارچ سے پہلے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے حوالے سے آئی ایم ایف کو آگاہی دینی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ آئی ایم ایف نے پاکستان کا پروگرام بحال کر دیا تھا۔ پروگرام کی بحالی کے بعد پاکستان کو 500 ملین ‏ڈالر کی قسط کے اجرا کی راہیں ہموار ہوگئیں۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو جولائی 2019 میں تین برس کے دوران چھ ارب ڈالر کا قرض دینے کی اجازت دی تھی۔ پروگرام کے مطابق پاکستان کو اب تک دو قسطوں میں 1.5 ارب ڈالر کی رقم کی وصولی ہو چکی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal