NPG Media

کوروناوائرس،اسکولوں میں چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ اگلے ہفتے ہوگا:وزیرتعلیم پنجاب

File Photo

لاہور: (این پی جی میڈیا) قاتل وبا کورونا وائرس کے وار پورے ملک  میں جاری ہیں جس کے باعث طلبہ و طالبات کی تعلیم گذشتہ ایک سال سے شدید ترین متاثر ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں چھٹیوں بڑھانے کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔

زرائع کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہکورونا وائرس کے دوران اسکول چھوڑنے والے بچے واپس آرہے ہیں۔

جبکہ ڈھائی لاکھ کے قریب طلبا کی واپسی ہوچکی ہے۔

وزیرتعلیم کا کہنا ہے کہ پنتالیس روز میں 2 لاکھ 46 ہزار طلبا اسکولوں میں واپس آئے جبکہ ایک لاکھ 57 ہزار لڑکیوں کے داخلے ہوئے۔ بے فارم کے ساتھ داخلوں پر اصل ریکارڈ جمع ہورہا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حالات کا جائزہ لے کر چھٹیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

جبکہ اسکولز کھلنے سے پہلے دوبارہ میٹنگ ہوگی اورنجی اسکولز کے لیے پلان این سی او سی کو دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ  تیزی سی بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے امتحانات کے بغیر طلبا کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کا آپشن برقرار ہے۔

خیال  رہے کہ کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد نئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

پنجاب کے 7 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

جبکہ دوسری جانب مارکیٹس اور بازار 29 مارچ تک شام 5 بجے بند ہوں گے اور ہفتے اور اتوار کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔

تفریحی مقامات اور پارکس کو شام 6 بجے تالے لگ جائیں گے۔

جبکہ سینما ہالز، تھیٹرز، میرج ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز مکمل بند ہیں، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت ہوگی جن میں تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin