NPG Media

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورہ عراق،وزیر دفاع اور عسکری حکام سے ملاقاتیں

فائل فوٹو

راولپنڈی:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے عراق کے دورہ کے دوران عراقی وزیر دفاع سے ملاقات کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کےمطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے عراق کے چیف آف سٹاف اورفضائیہ کمانڈر سے ملاقاتیں کیں اور ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، سکیورٹی اوردفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی،ملاقاتوں میں پاک عراق دوطرفہ فوجی تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔

عراقی وزارت دفاع پہنچنے پر چیئرمین جے سی ایس سی کو عراقی مسلح افواج کے دستے نےگارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

چیئرمین جے سی ایس سی نے عراق کی ڈیفنس یونیورسٹی برائے ہائیرملٹری اسٹڈیز کا بھی دورہ کیا جبکہ جنرل ندیم رضا نے یونیورسٹی کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل سعد مشیرمحسن ہاشم العلق سےملاقات کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے انتہا پسندی اورتشدد کی روک تھام میں پاکستان کےمثبت کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے خطے بالخصوص افغانستان میں امن واستحکام کے لیے پاکستانی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin