NPG Media

پاکستان اور کویت کا ویزا مسائل حل کرنے پر اتفاق،قریشی نے قوم کو خوشخبری سنادی

فوٹو:فائل

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت نے ویزا مسائل حل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کویت کے وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصیر المحمد نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کیں جس میں قریشی نے ان کو دوبارہ تقرری پر مبارک باد پیش کی جبکہ دوطرفہ تعلقات اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کویت کے وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصر المحمد الصباح کے ہمراہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے ،تجارت بڑھانے اور طویل عرصہ سے حل طلب ویزا مسائل کو حل کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ کویتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی پالیسیاں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔

یادرہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی گزشتہ دنوں پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان ویزا مسائل کو جلد حل کرلیا جائے گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin