NPG Media

مجاہد انور سبکدوش،ایئرمارشل ظہیربابر نے نئے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

فائل فوٹو

اسلام آباد:ایئرمارشل ظہیراحمد بابرسدھونےنئے سربراہ کی حیثیت سےاپنی ذمے داریاں سنبھال لیں جبکہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان سبکدوش ہوگئے اور انہوں نے اپنی کمان نئے سربراہ کوسونپ دی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے نئے ایئر چیف اور سبکدوش ہونے والے کو سلامی دی،جے ایف 17 تھنڈرطیاروں نے بھی سبکدوش ہونے والے ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان کوسلامی دی ۔

سبکدوش ہونے والے ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ دنیا کی سب سے بہترین فضائیہ ہے،ہرسپاہی کوپیشہ ورانہ صلاحیتوں پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 40 سال تک فضائیہ کی خدمت کرنا میرے لیےباعث اعزاز ہے جبکہ قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin